Placeholder image

A Delegation of Karachi Chamber of Commerce & Industry Calls on Finance Minister

A delegation of Karachi Chamber of Commerce and Industry (KCCI) called on the Federal Finance Minister Mohammad Ishaq Dar today at FBR Headquarters in Islamabad.
The delegation comprised Mr. Mohammad Tariq Yousuf, President KCCI, Mr. Zubair Motiwala and other members of the Chamber. 
The Finance Minister was accompanied by Dr. Aisha Ghaus Pasha, Minister of State for Finance, Mr. Tariq Bajwa, Special Assistant to the Prime Minister on Finance, Mr. Tariq Mehmood Pasha, Special Assistant to the Prime Minister on Revenue, Mr. Ashfaq Tola Chairman Reforms and Resource Mobilization Commission (RRMC), Mr. Asim Ahmad Chairman Federal Board of Revenue and other senior officers from the Finance Ministry and Revenue Division. Governor State Bank Mr. Jameel Ahmad also attended the meeting.
The visiting delegation highlighted the issues being faced by the business community especially the restrictions imposed by the State Bank of Pakistan on imports. They were of the view that in order to increase exports they required raw materials for which imports were imperative.
The Finance Minister and the Governor State Bank assured the delegation that their concerns will be taken care of and Karachi Chamber being the largest Chamber of Pakistan has a crucial role in the economic stability of the country. The Minister said that the Government will incorporate the suggestions given by the Chamber to stabilize economy and promote businesses in the upcoming budget.
 
وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات۔
 
وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے ہفتہ کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد میں کے سی سی آئی کے صدر محمد طارق یوسف، زبیر موتی والا اور چیمبر کے دیگر اراکین شامل تھے۔
 
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ کے ہمراہ وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی برائے ریونیوطارق محمود پاشا، ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن کے چیئرمین اشفاق تولہ، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد، اور وزارت خزانہ اور ریونیو ڈویژن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔ 
 
وفد نے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل خاص طور پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے درآمدات پر عائد پابندیوں پر روشنی ڈالی۔اُن کا کہنا تھا کہ برآمدات بڑھانے کے لئے اُنہیں خام مال کی ضرورت ہے جس کے لئے درآمدات لازمی ہیں۔
 
وزیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔کیونکہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کا سب سے بڑا چیمبر ہے اور ملک کے معاشی استحکام میں اس کا کردار بہت اہم ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معیشت کو مستحکم کرنے اور بزنسز کو فروغ دینے کے لئے آئندہ بجٹ میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے دی گئی تجاویز کو شامل کرے گی۔
 

 

Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.