Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

Chairman FBR Holds Another E-Khuli Kachehri

Continuing the tradition, Chairman Federal Board of Revenue (FBR) Mr. Asim Ahmad held another E-Khuli Kachehri at FBR HQs on Friday to listen to the issues of taxpayers and provide prompt assistance. The occasion provides a platform to taxpayers to voice their concerns directly to Chairman FBR as well as give suggestions for speedy provision of tax-related services to promote tax compliance across the country.
 
During the occasion, Chairman FBR directly received telephone calls from taxpayers and listened to their grievances and recommendations. The Chairman gave on-spot directions to relevant offices to resolve issues of the taxpayers at the earliest. He also advised the taxpayers to visit their nearest Regional Tax Office and Collectorate of Customs for resolution of their issues on matters of taxation.
 
Chairman FBR appreciated the suggestions given by some taxpayers and assured them that their valued input would be duly considered while formulating future tax policies and initiatives for taxpayers’ facilitation. He reiterated that FBR was taking all possible measures to facilitate the taxpayers by ensuring timely provision of services.
 
E-Khuli Kachehri by Chairman FBR provides an opportunity to taxpayers to directly communicate with the Chairman for redressal of their grievances and also helps keep a check on the performance of the Field Formations. Chairman FBR has already directed all Field Formations to timely resolve the taxpayers’ concerns through improved service delivery.
 
 
 
ایف بی آر
***
پریس ریلیز 
***
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد نے ٹیکس دہندگان کے مسائل سننے اور فوری مدد فراہم کرنے کے لیے جمعہ کے روز ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ایک اور ای کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ یہ موقع ٹیکس دہندگان کو نہ صرف ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جس کے تحت وہ اپنے تحفظات براہ راست چیئرمین ایف بی آر تک پہنچا سکتے ہیں بلکہ ٹیکس سروسز کو مزید بہتر کرنے کیلۓ اپنی آرا سے بھی آگاہ کر سکتے ہیں تاکہ ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دیا جا سکے۔
 
اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کیں اور ان کی شکایات اور سفارشات سنیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے متعلقہ دفاتر کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ٹیکس دہندگان کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیکس بارے مسائل کے حل کے لیے اپنے قریبی ریجنل ٹیکس آفس اور کلکٹریٹ آف کسٹمز کا دورہ کریں۔
 
چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی جانب سے دی گئی تجاویز کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کہ مستقبل کی ٹیکس پالیسیوں کی تشکیل کے عمل میں ان کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایف بی آر ٹیکس سروسز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنا کر ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔
 
چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے ای کھلی کچہری نہ صرف ٹیکس دہندگان کو اپنی شکایات کے ازالے کے لیے چیئرمین سے براہ راست رابطہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے بلکہ اس سے فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی پر بھی نظر رکھی جاتی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر پہلے ہی تمام فیلڈ فارمیشنز کو بہتر سروس ڈیلیوری کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے تحفظات کو بروقت دور کرنے کی ہدایات جاری کر چکے ہیں۔

 

.
Public Relations (PR) Wing
Feb 24, 2023
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.