Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

FBR Inks MoU with Pakistan Tax Bar Association

In a historic development Federal Board of Revenue has taken a watershed initiative to ensure facilitation in filing of tax return by new taxpayers for Broadening of Tax Base by signing a memorandum of understanding with Pakistan Tax Bar at FBR (HQ) on Feb 07, 2022. FBR is all set to launch yet another out of box digital intervention for Broadening of Tax Base through definite information obtained about non-filers. FBR has already collected information about assets and expenditures of the persons outside the tax net from various sources. This information shall be made available to persons outside tax net through Tax Asaan Portal.

Under the MoU, Pakistan Tax Bar will share the lists of qualified and willing members of Tax bar to file tax return of the new taxpayers. FBR will make this list of tax consultants available to new taxpayers wanting to file tax returns and will facilitate this by payment of fixed fee for filing of return to the tax consultants. The facility will be purely voluntary and a taxpayer will have an option to avail this free of cost facility or hire his/her own tax consultant.

Broadening of tax Base is a key priority of the government and this facility of filing of tax return is an unprecedented step for facilitation of new tax payers and thus maximize tax compliance in the country.

ایف بی آر اور پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ٹیکس بنیاد کی وسعت کیلئے نئے ٹیکس گزاروں کو  گوشوارے داخل  کرنے میں سہولت  یقینی بنا نے کیلئے   فیڈرل بورڈ آف ریونیو  اور پاکستان ٹیکس بار کے مابین مورخہ  07 فروری 2022کو ایف بی آر (ہیڈ کوارٹرز )   میں  ایک مفاہمتی  یادداشت پر دستخط کیے گئے  ، جو کہ ایک تاریخی اقدام ہے ۔ ٹیکس بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے ایف بی آر نان فائلرز کے بارے میں حاصل کردہ یقینی معلومات کے ذریعے  ایک اور فقید المثال  ڈیجیٹل اقدام کا آغا ز کر رہا ہے ۔ ایف بی آر  نے پہلے ہی مختلف ذرائع سے ٹیکس نیٹ سے باہر افراد کے اثاثوں اور اخراجات کے بارے میں معلومات اکٹھی کر لی ہیں۔ یہ معلومات ٹیکس آسان پورٹل کے ذریعے ٹیکس نیٹ سے باہر افراد  کیلئے دستیاب ہو گی۔

معاہدے کے تحت پاکستان ٹیکس بار نئے ٹیکس گزاروں  کے ٹیکس گوشوارے داخل  کرنے کے لیے ٹیکس بار کے قابل  اور خواہشمند اراکین کی فہرست دے گا۔ ایف بی آر ٹیکس ماہرین  کی یہ فہرست ٹیکس گوشوارے داخل  کرنے کے خواہشمند نئے ٹیکس گزاروں کو فراہم کرے گا اور ٹیکس ماہرین  کو گوشوارے داخل کرنے کیلئےفکسڈ فیس ادا کر کے  اس سہولت کو یقینی بنائے گا  ۔ یہ سہولت مکمل طور پر رضاکارانہ ہوگی اور ٹیکس گزار  کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اس مفت سہولت سے فائدہ اٹھا سکے یا اپنے ٹیکس کنسلٹنٹ  کی خدمات حاصل کرے۔ٹیکس بنیاد کو وسیع کرنا حکومت کی اہم ترجیح ہے اور ٹیکس گوشوارے داخل کرنے  کی یہ سہولت نئے ٹیکس گزاروں  کی سہولت کے لیے ایک بے مثال اقدام ہے اور اس طرح ملک میں ٹیکس تعمیل میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

 

Adnan Akram Bajwa
Secretary PR
Feb 08, 2022
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.