Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

FBR Registers 28.4% Growth During July 2021-May 2022 Despite Massive Tax Relief

Federal Board of Revenue (FBR) has released the provisional revenue collection figures for the months July, 2021- May, 2022 of current Financial Year 2021-22. According to the provisional information, FBR has collected net revenue of Rs. 5,349 billion during July 2021-May 2022 of current Financial Year 2021-22. The provisional figures reported will further improve after closure of payment receipts and reconciliation with State Bank of Pakistan. This represents a growth of about 28.4% over the collection of Rs. 4,164 billion during the same period, last year. The net collection for the month of May, 2022 realized Rs. 490 billion represents an increase of 26.8 % over Rs. 387 billion collected in May, 2021. On the other hand, the gross collections increased from Rs. 4,389 billion during July, 2020-May, 2021 to Rs 5,644 billion in current Financial Year July, 2021- May, 2022, showing an increase of 28.6%. Likewise, the amount of refunds disbursed during May, 2022 was Rs.30.4 Billion while in May, 2021 the refunds disbursed were Rs.21.1 Billion, registering an increase of 44.3%. Similarly, refunds worth Rs 295.5 billion have been disbursed during July, 2021- May, 2022 compared to Rs 224.2 billion paid last year, showing an increase of 31.8%.
 
Needless to add that the ongoing unprecedented and constant growth trajectory in revenue collection has been achieved despite massive tax relief given by the government on various essential items to common man. For the first time ever in the country’s history, Sales Tax on all POL products has been reduced to zero which cost FBR Rs. 45 Billion in May, 2022. It is also worth sharing that FBR has introduced a number of innovative interventions both at policy and operational level with a view to maximize revenue potential through digitization, transparency, and taxpayers' facilitation. This has not only resulted in ensuring transparency, taxpayers’ facilitation, and the ease of doing business but also translated in a healthy and steady growth in revenue collection. 
 
Likewise, the incumbent top leadership of FBR has launched a new culture of clean taxation with a clear focus on collecting only the fair tax and not holding up refunds which are due to be paid. This has not only fast-tracked the process of bridging the trust-deficit between FBR and Taxpayers but also ensured the much-needed cash liquidity for business community. That's precisely why FBR continues to surpass its assigned revenue targets despite challenges and price stabilization measures adopted by the government.
 
 
 
بڑے ٹیکس ریلیف کے باوجود ایف بی آر کے رواں مالی سال جولائی 2021 تا مئی 2022 تک کے دوران حاصل شدہ محاصل میں 28.4 فیصد اضافہ
 
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال 2022-2021کے دوران جولائی 2021 سے لے کر مئی  2022 تک کے عرصے میں حاصل کردہ محصولات کی ابتدائی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ایف بی آر نے 5349ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے ہیں۔ ان دیئے گئےاعداد و شمار  میں ادائیگی رسیدوں  کی بندش اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ حساب کتاب یکسو کرنے کے بعد مزید بڑھوتری متوقع ہے ۔ یہ اضافہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران اکٹھے ہونے والے محصولات سے 28.4 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں حاصل شدہ محصولات 4164ارب روپے تھے۔ رواں مالی سال کے مئی کے مہینے میں 490 ارب روپے کے محصولات اکٹھے ہوئے ہیں جوکہ گزشتہ مالی سال کے مئی کے مقابلے میں 26.8 فیصد زیادہ ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں مئی کےمہینے میں 387ارب روپے جمع ہوئے تھے۔
دوسری جانب مجموعی قومی محاصل میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جوکہ جولائی 2020 تا مئی 2021 تک 4389 ارب روپے تھے اور موجودہ مالی سال کے جولائی 2021 تا مئی 2022 تک حاصل شدہ مجموعی قومی محاصل  5644ارب روپے تھی۔اس طرح اس مد میں موجودہ مالی سال میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 28.6 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح رواں مالی سال کے مئی کے مہینے میں 30.4 ارب روپے کے ری فنڈز جاری کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے مئی کے مہینے میں جاری ہونے والے ری فنڈز 21.1ارب روپے تھے۔ یوں گزشتہ مالی سال کے مئی میں جاری ہونے والے ری فنڈز کی رقم میں اس سال 44.3فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح جولائی 2021 تا مئی  2022 تک 295.5 ارب روپے بطور ری فنڈ جاری کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 224.2 ارب روپے ری فنڈ کئے گئے تھے۔ یہ اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ رواں مالی سال میں جاری ہونے والے ری فنڈز کی رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں 31.8 فیصد زیادہ ہے۔
 
یاد رہے کہ محصولات کے حصول کی شرح میں مسلسل اور مستقل اضافہ حکومت کی جانب سے عام آدمی کو جملہ اشیائے ضروریہ پر دی جانے والی ٹیکس سہولت کے باوجود ہورہا ہے۔ ملک میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ تمام پی اوایل مصنوعات پر سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا ہو۔ اس کی وجہ سے ایف بی آر کو صرف مئی کے مہینے میں متوقع محصولات میں سے 45 ارب روپے کم ہوئے۔  یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایف بی آر نے ڈیجیٹلائزیشن، شفافیت اور ٹیکس دہندگان کو سہولت کے ذریعے محصولات کے حصول کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے مقصد سے حکمت عملی اور عملدرآمد، دونوں سطحوں پر متعدد منفرد اقدامات کئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنایا گیا ہے بلکہ محصولات کی وصولی میں صحت مندانہ مستحکم نمو بھی ہوئی ہے۔ 
 
اسی طرح ایف بی آر کی موجودہ اعلیٰ قیادت نےشفاف ٹیکسیشن کے ایک نئے کلچر کا آغاز کیا ہے جس کی واضح توجہ صرف ٹیکس کی منصفانہ وصولی پر ہے نہ کہ ادائیگی کے لئے جاری ہونے والے ریفنڈز کو روکنا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف ایف بی آر اور ٹیکس دہندگان کے درمیان اعتماد کی بحالی کے عمل کو تیزی سے بڑھایا گیا ہے بلکہ کاروباری برادری کے لیے انتہائی ضروری ترسیلات زر کو بھی یقینی بنایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایف بی آر حکومت کی طرف سے اپنائے گئے معاشی چیلنجوں اور قیمتوں میں استحکام کے اقدامات کے باوجود اپنے مقرر کردہ محصولاتی اہداف سے آگےبڑھ رہا ہے۔
.
Public Relations Wing
May 31, 2022
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.