Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

FBR’s ongoing reforms lead to huge improvement in trading across borders index

In a major achievement towards ensuring ease of doing business, Pakistan has improved 31 positions (from 142nd to 111th) on the rank of Trading Across Border Index. Federal Board of Revenue made trading across borders easier by focusing three crucial areas: enhancing the integration of various agencies in the Web-Based One Customs (WEBOC) electronic system; reducing the number of documents required for import / export clearances; enhancing capacities of Pakistan Customs officials for playing pro-active role in smoothly regulating border trade.   

Climbing up the ladder in Trading Across Border Index has enabled Pakistan in jumping up 28 places – from 136th to 108th – in World Bank's (WB)’s 'Ease of Doing Business 2020' and securing a place among the top 10 countries have done the most in the corresponding / past year to improve the ease of doing business in their countries. This milestone has led Pakistan to be the sixth global reformer and first in South Asia that has brought ease in doing business for the national / international trade.

It is important to note that border facilitation is amongst the top priority areas as per the comprehensive policy laid down by the Government. Concerted efforts by Pakistan Customs, under FBR, led to impressive performance in terms of compliance to the provisions of World Trade Organization (WTO)’s Trade Facilitation Agreement; hence, complementing Pakistan’s rise in Trading Across Border Index. 

Pakistan Customs has pursued implementation of effective customs controls so that compliant trade is thoroughly facilitated, while lesser / non-compliant trade is diverted to detailed scrutiny. This strategy worked well, as conceived by Pakistan Customs, and has gone a long way in reducing the dwell time (at the borders / ports) for imports / exports in Pakistan by increasing the percentage of clearances through Green Channel. For instance, the time required for documentary compliance to effect exports has been reduced from 55 hours to 24 hours, and the time required for overall border compliance to effect exports has also been reduced from 75 hours to 24 hours. Similarly, the time required for documentary compliance to effect imports has been reduced from 143 hours to 24 hours, and the time required for overall border compliance to effect imports has also been reduced from 120 hours to 24 hours.

In order to further improve Pakistan’s position in Trading Across Border criterion, Federal Board of Revenue is pursuing simultaneous completion of Regional Improvement of Border Services (RIBS) and Pakistan Single Window. Regional Improvement of Border Services (RIBS) is being implemented at Torkham, Chaman, and Wahga and is the Flagship program that aims at improving border-crossing facilities which are key transit points to Afghanistan and India. Pakistan Single Window, on the other hand, would integrate online at least 46 departments / agencies in Pakistan and would make trading across border a hassle free and seamless operation.

ایف بی آر کی جانب سے جاری اصلاحات کی بدولت پاکستان کے سرحد پار تجارتی انڈکس میں شاندار بہتری

کاروبار کی آسانی یقینی بنانے کے اعتبار سے شاندار کارکردگی کی بدولت "سرحد پار تجارتی انڈکس" پر پاکستان کی رینکنگ میں 31 درجے بہتری آ گئی ہے اور اب پاکستان 142 ویں سے 111 ویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو سرحد پار تجارت کو آسان بنانے کے لئے تین اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ اس سلسلے میں ویب بیسڈ ون کسٹمز (WEBOC)  الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے مختلف اداروں کو آپس میں ضم کر دیا گیا ہے، برآمدی/ درآمدی کلیئرنس کے لئے مطلوبہ دستاویزات کی تعداد کم کر دی گئی ہے اور پاکستان کسٹمز کے افسران اور عملہ کی استعداد بہتر بنائی گئی ہے تاکہ وہ بلا روک ٹوک سرحدی تجارت میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔

سرحد پار تجارتی انڈکس میں بہتری سے پاکستان عالمی بینک کی "کاروبار کی آسانی 2020" رینکنگ میں بھی 28 درجے بہتر ہو گیا ہے اور 136 ویں سے 108 ویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ اس طرح پاکستان کا شمار ان 10 سرفہرست ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے کاروبار کی آسانی کے اعتبار سے گزشتہ سال کی نسبت اس سال سب سے زیادہ بہتری دکھائی۔ اس کامیابی کی بدولت پاکستان اصلاحات متعارف کرانے والے ممالک کی عالمی فہرست میں چھٹے اور جنوبی ایشیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے جہاں ملکی اور بین الاقوامی تجارت کے لئے کاروبار کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دیا گیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سرحدوں پر معاونت اور سہولت حکومت پاکستان کی جامع پالیسی میں شامل ترجیحی شعبوں میں سرفہرست ہے۔ ایف بی آر کی زیرقیادت پاکستان کسٹمز کی انتھک کوششوں کی بدولت عالمی ادارہ تجارت کے تجارتی سہولت کے معاہدے کی دفعات کی پاسداری پر پاکستان کی کارکردگی شاندار رہی ہے جس نے سرحد پار تجارتی انڈکس پر پاکستان کی رینکنگ بہتر بنانے میں بھی مدد دی۔

پاکستان کسٹمز کا ادارہ کسٹمز کنٹرول کو موثر بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے جس کے تحت قانونی تقاضوں کے مطابق تجارت میں ہر سطح پر معاونت اور سہولت پیدا کی جا رہی ہے اور دوسری جانب قانونی تقاضوں پر مکمل طور پر یا کسی حد تک پورا نہ اترنے والی تجارت کی مکمل بازپرس کی جا رہی ہے۔ پاکستان کسٹمز کی اس حکمت عملی کے عمدہ نتائج سامنے آئے ہیں اور اس نے گرین چینل کے ذریعے کلیئرنس کا فیصد تناسب بڑھاتے ہوئے پاکستانی برآمدات و درآمدات کے لئے سرحدوں اور بندرگاہوں پر پڑاؤ کا وقت کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مثال کے طور پر برآمدات سے متعلق کاغذی کارروائی کا وقت 55 گھنٹے سے کم ہو کر صرف 24 گھنٹے رہ گیا ہے جبکہ برآمدات سے متعلق قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے مطلوبہ وقت 75 گھنٹے سے کم ہو کر محض 24 گھنٹے تک آ گیا ہے۔ اسی طرح درآمدات سے متعلق کاغذی کارروائی پر لگنے والا وقت 143 گھنٹے سے کم ہو کر 24 گھنٹے رہ گیا ہے اور سرحد پر درآمدات سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کرنے میں اب 120 گھنٹوں کے بجائے 24 گھنٹے لگتے ہیں۔

سرحد پار تجارتی انڈکس پر پاکستان کی پوزیشن مزید بہتر بنانے کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو، سرحدی خدمات کی علاقائی سطح پر بہتری کے پروگرام "رِبز" اور "پاکستان سنگل ونڈو" کی بیک وقت تکمیل پر بھی کام کر رہا ہے۔ علاقائی سطح پر سرحدی خدمات میں بہتری کے پروگرام پر طورخم، چمن اور واہگہ میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور یہ پاکستان کے ان مرکزی پروگراموں میں سے ایک ہے جن کا مقصد افغانستان اور بھارت کے اہم ٹرانزٹ پوائنٹس پر سرحد پار کرنے کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سنگل ونڈو کے ذریعے ملک کے کم ازکم 46 محکموں اور اداروں کو آپس میں ضم کر دیا جائے گا جس سے سرحد پار تجارت میں پیش آنے والی تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔ 


 

Adnan Akram Bajwa
Secretary PR FATE Wing
Jan 19, 2021
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.