Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

FPCCI delegation’s meeting with Chairman FBR

A delegation of Federation of Pakistan Chamber of Commerce & Industry (FPCCI) led by its President Nassar Hyatt Magoo met with Chairman Federal Board of Revenue (FBR) Asim Ahmad here on Friday at FBR Headquarter. The delegation put forth its proposals to Chairman FBR for inclusion in the forthcoming budget.

The delegation raised the issue of Closure and non-clearance of vehicles at Chaman Border due to rent dispute between different Government Institutions. They also apprised the Chairman about the difficulties faced by Importers and Exports at Kharlachi Border, Kurram agency. Regarding value added sales tax of 3% at imports, FPCCI requested to withdraw the same on import of industrial raw materials so as to provide the level playing field to importers and industry. FPCCI also requested to withdraw further tax and to reduce minimum tax under section 113 for different sectors. The delegation raised the issue of higher tax on import of tea as well.

Chairman FBR was assisted by Member (IR-Policy) and his team. The Chairman FBR assured the redressal of issues raised by the representatives of FPCCI and assured consideration of proposals in the forthcoming budget.

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی چئیرمین ایف بی آر سے ملاقات

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد سے ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں ملاقات ہوئی۔ وفد کی قیادت فیڈریشن کے صدر نصر حیات مگو نے کی۔ وفد نے چئیرمین ایف بی آر کو آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کے لئے تجاویز پیش کیں۔

 وفد نے چمن بارڈر پر مختلف سرکاری اداروں کے درمیان موجودہ کرایہ کے تنازعہ کے باعث گاڑیوں کی نان کلئیرنس کا مسئلہ بیان کیا۔ انہوں نے درآمدکنندگان اور برآمدکنندگان کو کھرلاچی بارڈر ،کرم ایجنسی پر درپیش مشکلات کا تذکرہ کیا۔ درآمد پر 3فیصد ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس کو خام مال کی درآمد پر چھوٹ کی درخواست کی تاکہ انڈسٹری اور درآمدکنندگان کو یکساں مواقع فراہم کئے جا سکیں۔ فیڈریشن کے وفد نے فردر ٹیکس کی چھوٹ اور سیکشن 113 کے تحت مختلف سیکٹرز کے لئے کم سے کم ٹیکس کو مزید کم کرنے کی درخواست کی۔ وفد نے چائے کی درآمد پر زائد ٹیکس کا مسئلہ بھی بیان کیا۔

چئیرمین ایف بی آر کے ساتھ ممبر آئی آر پالیسی اور ان کی ٹیم بھی ملاقات میں موجود تھی۔ چئیرمین ایف بی آر نے فیڈریشن کے نمائیندگان کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے تدارک کے لئے اقدامات اٹھائیں جائیں گے اور تجاویز پر سنجیدگی سے غو ر کیا جائے گا۔

 

Adnan Akram Bajwa
Secretary PR FATE Wing
May 28, 2021
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.