Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

Seizure of Smuggled Cloth Worth Millions By Directorate of Customs Intelligence (FBR), Rawalpindi

Building further on the incessant drive against Smuggling,this morning on a credible information of smuggled fabric dumped in godowns located in a market at Golra Road Islamabad, Directorate of Customs Intelligence Rawalpindi, after obtaining search warrants under section 162 of the Customs Act, 1969, conducted raid with assistance from Islamabad Police (PS Shams Colony).
Huge quantity of alleged smuggled fabric worth millions has been recovered and taken into custody. During the operation unidentified assailants attacked official vehicle of Assistant Director and damaged it.Legal proceedings are already underway.
 
This seizure is in line with the stated policy of the present government to curb illegal goods and thereby promote local industry. Ms. Kanwal Ali Additional Director,Mr. Naveed Bugvi Deputy Director and Mr. Rao Fahad Iqbal Assistant Director led the crackdown.
 
It is pertinent to mention that Federal Board of Revenue is following a policy of zero tolerance against smuggling and thereby has increased vigilance and surveillance of cargo movement across the border. Finance Minister, Shaukat Tarin, has commended FBR for its successful anti-smuggling drive across Pakistan. Likewise, Chairman FBR/Secretary Revenue Division, Dr.Muhammad Ashfaq Ahmed has appreciated Member Customs (Ops) FBR, Syed Muhammad Tariq Huda, in  ensuring zero tolerance against smuggling of all shades and grades. He further reiterated his unflinching resolve to fight the menace of smuggling across the country in order to maximize tax compliance.
 
ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس (ایف بی آر) راولپنڈی نے کروڑوں  روپے مالیت کا سمگل شدہ کپڑا ضبط کر لیا
 
اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے تسلسل میں ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس راولپنڈی نے گولڑہ روڈ اسلام آباد کی ایک مارکیٹ میں واقع گوداموں میں اسمگل شدہ کپڑا چھپائے جانے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 162 کے تحت سرچ وارنٹ حاصل کرکے آج صبح اسلام آباد پولیس (پولیس سٹیشن شمس کالونی) کے تعاون سے چھاپہ مارا۔
کروڑوں روپے مالیت کے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ کپڑے کو برآمد کر کے تحویل میں لے لیا گیا ۔ کارروائی کے دوران نامعلوم حملہ آوروں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سرکاری گاڑی پر حملہ کر کے اسے نقصان پہنچایا۔ واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔
یہ ضبطگی کی کارروائی موجودہ حکومت کی پالیسی کے عین مطابق ہے تاکہ غیر قانونی اشیاء کی روک تھام یقینی بنا کر مقامی صنعت کو فروغ دیا جا سکے۔ کنول علی ایڈیشنل ڈائریکٹر، نوید بگوی ڈپٹی ڈائریکٹر اور راؤ فہد اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کریک ڈاؤن کی سربراہی کی ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پرعمل پیرا ہے اوربارڈر پرکارگو کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی مزید بڑھا دی گئی ہے ۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر کی ملک بھر میں کامیابی سے جاری انسداد سمگلنگ مہم کو سراہا۔چیئرمین ایف بی آر/سیکریٹری ریونیو ڈویژن، ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے تمام طرح  کی سمگلنگ کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی کو یقینی بنانے پر ممبر کسٹمز (آپریشنز ) ایف بی آر، سید محمد طارق ہدا کی تعریف کی ہے ۔انہوں نے ٹیکس کمپلائنس کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے ملک بھر میں اسمگلنگ کے ناسور سے نبرد آزما ہونے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیاہے۔
 

 

Asad Tahir Jappa
Chief PR/Director Media
Feb 19, 2022
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.