Placeholder image

کسٹمز انفورسمنٹ سرگودھا نے 24 گھنٹوں میں اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔ ایف بی آر

کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ سرگودھا نے اپنی مُؤثر انسداد  اسمگلنگ مہم کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں سمگلنگ کی گئی متعدد اشیاء اور گاڑیوں کو کامیابی سے روک کر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان سے  محفوظ رکھا۔ یہ کارروائیاں کلکٹر کسٹمز  تیمور کمال ملک کی نگرانی میں کی گئیں  جن کی ٹیم نے  علاقہ میں اسمگلنگ کی  متعدد کوششوں کو ناکام بنایا۔
 
ایک اہم ضبطگی  موٹروے M-14 پر ایک نان کسٹم پیڈ ٹویوٹا   (Prius)     کی  تھی جبکہ  ضلع بھکر کے علاقے داجل میں واقع ایک گودام پر چھاپے کے دوران تقریباً 1 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی سگریٹس  قبضہ میں لئے گئے ۔ ایک اور بڑی کارروائی میں  اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن ساہیوال نے ایک گاڑی کو روکا  جو 48,000 لیٹر صنعتی سالونٹ لے جارہی تھی  جبکہ پیش  کی گئی  دستاویزات میں مقدار صرف 24,000 لیٹر ظاہر کی گئی تھی۔
 انفورسمنٹ کی دیگر کاروائیاں میں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن فیصل آباد نے غیر ملکی سگریٹس، چائنا سالٹ، اسکِمڈ ملک پاؤڈر کے بیگ، Glutamine  پاؤڈر اور دیگر ممنوعہ سامان پر مشتمل کھیپوں کو تحویل میں لیا۔
صنعتی سالونٹ مبینہ طور پر ساہیوال کے علاقے میں غیر قانونی فروخت کے لیے منتقل کیا جا رہا تھا جبکہ سگریٹس اور دیگر اشیاء منظم اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ تھیں جو مقامی مارکیٹ اور قومی ریونیو کو متاثر کر رہی تھیں۔
ایف بی آر ہر قسم کی اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے سدباب کے لیے پُرعزم ہے۔
 
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.