Placeholder image

FBR ACHIEVES MONTHLY AS WELL AS 9-MONTH TARGET DESPITE ISSUANCE OF UNPRECEDENTED REFUNDS

 At the end of the third quarter of current financial year, FBR has collected Rs. 6,710 billion against an assigned target of Rs. 6,707 billion for the first nine months whereas refunds amounting to Rs. 369 billion were issued as compared to Rs. 254 billion issued during the same period last year. FBR continues to register 30% growth in revenue collection as compared to the first nine months of previous financial year. During the month of March - 2024, FBR has collected the assigned target of Rs. 879 billion, and refunds amounting to Rs. 67 billion were issued as compared to Rs. 22 billion issued in March, 2023.

 ایف بی آر نے مارچ 2024   کے ساتھ سا تھ موجودہ مالی سال کے پہلے نو ماہ کے محصولات کے اہداف حاصل کرلئے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک 6707   ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 6710   ارب روپے کے محصولات اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ پہلے نوماہ کے دوران  369  ارب روپے کے ریفنڈزبھی جاری کئے گئے ہیں۔ گذشتہ سال اسی عرصہ کے دوران 254   ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے تھے۔ گذشتہ مالی سال کے پہلے نو ماہ میں جمع کئے جانے والے محصولات کے مقابلہ میں ایف بی آر نے رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 30   فیصد زیادہ محصولات جمع کئے ہیں۔ ایف بی آر نے مارچ 2024   کے لئے 879   ارب روپے  کا محصولات کا مقرر کردہ ہدف پورا کرلیا ہے۔جبکہ گذشتہ سال مارچ میں جاری کئے جانے والے 22   ارب روپے کے ریفنڈزکے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران مارچ کے مہینے میں 67   ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے ہیں۔   
 
 

 

Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.