Placeholder image

FBR urges Taxpayers’ to file returns and be part of ATL

Filing of Income Tax Returns (ITRs) has improved significantly during Tax Year 2020, a statement by the Federal Board of Revenue said. 1.768 Million Taxpayers filed their Income Tax Returns before the deadline of December 8, 2020 while the tax received by FBR stood at Rs. 22 Billion by this date. The number of Filers has further increased to 2.316 Million along with the tax collection rising up to Rs. 43.6 Billion till January 4, 2021 as compared to 2.181 Million filers along with the tax collection of Rs. 28 Billion during the corresponding period of the previous year, showing an increase of 55 percent in tax collection in current year, it added.

It is also mentionable here that the number of Income Tax Returns filed after the deadline of December 8, 2020 remained 0.547 Million along with the tax collection of an amount worth Rs. 22 Billion approximately. FBR has launched a number of initiatives for the facilitation of taxpayers that have resulted in the increased number in filing of Income Tax Returns.

FBR will issue the updated list of Active Taxpayers after 1st March 2021 and only those taxpayers will be included in the list who have filed their Income Tax Returns for Tax Year 2020. Enlistment in Active Taxpayers List comes with a variety of benefits for taxpayers that include exemption from Withholding Tax in a number of financial transactions and withholding of tax at half of the rate on many other financial transactions carried out by non-filers i.e those not on Active Taxpayers List. Possible legal action on account of concealment of income based of tax withheld on any financial transaction. It may be noted that the amount of fine on late filing increases in proportion with the delayed period of time.

FBR has urged all taxpayers to file their Income Tax Returns at their earliest to get their names enlisted in the upcoming ATL.

ایف بی آر کی ٹیکس پیئرز سےگوشوارے داخل کرنے اور اے ٹی ایل میں شامل ہونے کی ہدایت

فیڈ رل بورڈ آف ریونیو نے اعلامیہ جاری کیا  ہےجس میں کہا ہے کہ ٹیکس سال 2020 کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے وصول ہونے  میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔8 دسمبر 2020 تک 17 لاکھ 68ہزار ٹیکس گزاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کئےگئے تھے جن کے ساتھ تریبا'' 22 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔ 4 جنوری تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 23 لاکھ 16 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس ضمن میں گوشواروں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 43.6ارب روپے اکھٹا ہوا ہے۔ پچھلے سال اس عرصہ میں 21 لاکھ 81 ہزار گوشوارے جمع ہوئے اور ادا شدہ انکم ٹیکس  28ارب روپے تھا۔ اس طرح اس سال ادا شدہ انکم ٹیکس میں 55 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقررہ تاریخ یعنی 8 دسمبر کے بعد داخل ہونے والے گوشواروں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار کے قریب ہے اور ان کے ساتھ جمع ہونے والا ٹیکس بھی تقریبا'' 22 ارب روپے ہے۔

ایف بی آر کی طرف سے  ٹیکس گزاروں کو دیئے گئے سہولتی اقدامات کی بدولت انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد  میں خاطر خواہ اضافہ ہو اہے۔ اس سلسے میں ایف بی آر نے کہا کہ یکم مارچ کے بعد ایکٹیو ٹیکس پئر لسٹ جاری کر دی جائے گی جس میں وہی لوگ شامل ہو سکیں گے جنہوں نے ٹیکس سال 2020 کا گوشوارہ جمع کروا دیا ہو گا۔ اے ٹی ایل میں موجود ہونے کی صورت میں بہت سے فوائد حاصل ہو جائیں گے ۔ جن  میں سب سے قابل ذکر یہ ہے کہ اکثر معاشی معاملات میں فائلرز کے سلسلے میں ٹیکس ودہولڈ کیا ہی نہیں جائے گا جبکہ بہت سے دوسرے معاشی معاملات میں  ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح نان فائلرز کے مقابلے میں آدھی رہ جائے گی۔ اس کے علاوہ  فائلر حضرات ٹیکس چوری کی ممکنہ کاروائی سے بھی محفوظ رہیں گے .یہ بھی واضح کیا گیا ہے  کہ گزری ہوئی مقررہ تاریخ کے بعد ریٹرن فائل کرنے میں جتنا وقت زیادہ لیا جائے گا جرمانے کی مد میں اسی شرح سے اضافہ بھی ہوتا چلا جائے گا۔

ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج ہی اپنے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کریں اور مارچ کے بعد جاری ہونے والی اے ٹی ایل میں شامل ہونے کا فائدہ اٹھائیں۔

 

 

Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.