Islamabad, September 27, 2026: The Lahore High Court has ruled that money laundering is a separate crime in its own right. FBR does not have to wait for a person's income tax case to be fully decided before it starts a money laundering investigation.
The judgment was given by a two member bench of Mr. Justice Khalid Ishaq and Mr. Justice Hassan Nawaz Makhdoom in Writ Petition No. 2928 of 2026 and related cases. The petitions had challenged the powers and actions of FBR's Directorate General of Intelligence & Investigation, Inland Revenue (I&I-IR). The Court dismissed all of them.
*What is money laundering?*
It means taking money earned through illegal means and moving it around so that it looks like clean, lawful income. In Pakistan, it is dealt with under the Anti Money Laundering Act, 2010.
*What did the Court say?*
* FBR's I&I-IR wing has full legal authority to register cases (FIRs), investigate, and prosecute under this law.
* A money laundering case and a tax case are two different matters. One does not have to wait for the other to end.
* A person can be prosecuted for money laundering even if there has been no earlier conviction for the crime that produced the money.
* The Anti Money Laundering Act is a special law that takes priority over general laws. Ongoing tax disputes cannot be used to stop or delay it.
* The Supreme Court's decision in the Taj International case was about sales tax assessment and recovery only. It cannot be used to block money laundering proceedings.
* When banks report suspicious transactions to the Financial Monitoring Unit (FMU), and action follows, this happens within the law and with proper safeguards.
* A writ petition in the High Court cannot normally be used to stop a criminal investigation in advance. Questions about where money came from and how it was moved will be decided by the relevant Special Courts.
*What this means for you*
* If you declare your income and pay your taxes, this judgment changes nothing for you.
* It strengthens action against those who hide illegal money or try to make it look legitimate.
* All such action must still follow due process and the rule of law.
FBR welcomed the judgment, saying it brings legal clarity and strengthens the fight against money laundering and financial crime.
The case was pursued under the guidance of Mr. Aqeel Ahmed Siddiqui, Director General (I&I-IR).
ایف بی آر
٭٭٭٭٭
پریس ریلیز
٭٭٭٭٭
لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ: منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے ٹیکس کیس ختم ہونے کا انتظار ضروری نہیں
٭٭٭٭٭
اسلام آباد، 27 ستمبر 2026: لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ منی لانڈرنگ اپنی جگہ ایک الگ جرم ہے۔ اس کی تحقیقات شروع کرنے کے لیے یہ ضروری نہیں کہ پہلے کسی شخص کا انکم ٹیکس کا معاملہ مکمل طور پر طے ہو جائے۔
یہ فیصلہ جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس حسن نواز مخدوم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے رٹ پٹیشن نمبر 2928 آف 2026 اور اس سے منسلک درخواستوں میں سنایا۔ ان درخواستوں میں ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو (آئی اینڈ آئی) کے اختیارات اور کارروائیوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت نے تمام درخواستیں خارج کر دیں۔
*منی لانڈرنگ کیا ہے؟*
غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی رقم کو اس طرح گھمانا کہ وہ جائز آمدنی لگے، منی لانڈرنگ کہلاتا ہے۔ پاکستان میں اس کے خلاف کارروائی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ہوتی ہے۔
*عدالت نے کیا کہا؟*
* ایف بی آر کے آئی اینڈ آئی ونگ کو اس قانون کے تحت مقدمہ (ایف آئی آر) درج کرنے، تحقیقات کرنے اور عدالت میں کیس چلانے کا پورا اختیار حاصل ہے۔
* منی لانڈرنگ کا مقدمہ اور ٹیکس کا کیس دو الگ معاملات ہیں۔ ایک کے ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر دوسرا آگے بڑھ سکتا ہے۔
* منی لانڈرنگ کا مقدمہ چلانے کے لیے یہ ضروری نہیں کہ جس جرم سے رقم کمائی گئی اس میں پہلے سزا ہو چکی ہو۔
* اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ ایک خصوصی قانون ہے جسے عام قوانین پر فوقیت حاصل ہے۔ ٹیکس کے جاری مقدمات کو بنیاد بنا کر اس کی کارروائی روکی نہیں جا سکتی۔
* سپریم کورٹ کا تاج انٹرنیشنل کیس صرف سیلز ٹیکس کے تعین اور وصولی سے متعلق تھا۔ اسے منی لانڈرنگ کی کارروائی روکنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
* جب بینک کسی مشکوک لین دین کی اطلاع فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کو دیتے ہیں اور اس پر کارروائی ہوتی ہے تو یہ سب قانون کے دائرے میں اور مقررہ ضابطوں کے تحت ہوتا ہے۔
* ہائی کورٹ میں رٹ درخواست عام طور پر کسی فوجداری تحقیق کو پہلے سے روکنے کے لیے استعمال نہیں ہو سکتی۔ رقم کہاں سے آئی اور کیسے منتقل ہوئی، اس کا فیصلہ متعلقہ خصوصی عدالتیں کریں گی۔
*آپ کے لیے اس فیصلے کا مطلب*
* اگر آپ اپنی آمدنی ظاہر کرتے ہیں اور ٹیکس ادا کرتے ہیں تو اس فیصلے سے آپ کے لیے کچھ نہیں بدلتا۔
* یہ فیصلہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کو مضبوط کرتا ہے جو غیر قانونی پیسہ چھپاتے ہیں یا اسے جائز ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
* ہر کارروائی قانونی طریقہ کار اور قانون کی حکمرانی کے مطابق ہی ہوگی۔
ایف بی آر نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قانونی ابہام دور ہوا ہے اور منی لانڈرنگ اور مالیاتی جرائم کے خلاف کارروائی مضبوط ہوگی۔
یہ کیس ڈائریکٹر جنرل (آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو) جناب عقیل احمد صدیقی کی نگرانی میں لڑا گیا۔
٭٭٭٭٭٭