ڈائریکٹوریٹ جنرل، انٹرنل آڈٹ (اِن لینڈ ریونیو) ایف بی آر کی کارکردگی اوراثر انگیزی کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک آزاد تشخیصی ادارے کے طور پر، ہم وہ اہم بصیرت اور خدمات فراہم کرتے ہیں جو شفافیت اور مضبوط مالیاتی انتظام کو برقرار رکھنے میں ایف بی آر کی معاون ثابت ہوتی ہیں۔
ہم فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی اور جائزہ لیتے ہیں، ان خامیوں اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتے ہیں جو ریونیو کے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں، اور ان کی بروقت اصلاح اور وصولی کو یقینی بناتے ہیں۔
ہمارا مطمع نظر یہ ہے کہ ایف بی آر کو داخلی کنٹرولز کو مضبوط کر کے اور قوانین و ضوابط کی تعمیل کو فروغ دے ایک قابل اعتماد، شفاف اور اعلیٰ کارکردگی کا حامل ادارہ بنانے میں معاونت فراہم کی جائے۔