Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

Facilitative measures enticing Builders & Developers to avail construction sector package

Federal Board of Revenue has stated that the response of builders, developers and taxpayers on the construction industry package announced by the Government is very encouraging. So far,  40 projects have already been registered with the FBR, whereas 4812 projects have prepared drafts for registration in the IRIS System. Furthermore, one purchaser has also submitted a declaration to FBR whereas 279 purchasers have prepared drafts in the IRIS System. The response from the business community is highly encouraging and demonstrates people’s confidence in the Prime Minister’s vision and initiative of giving boost to construction and housing sector, that shall, in turn, translate in giving a significant jump to the economy. 

The Federal Government, in an effort to ensure all possible facilitation for builders and developers desirous of availing the fixed tax scheme, has taken various special initiatives. Tax benefit scheme given by the government offers a lucrative package to both builders & developers and public at large who are planning to buy plots and new housing units. Subject to fulfillment of certain conditions in law, FBR shall not question source of funds of builders, developers, and purchasers of housing units and plots. Besides that, builders and developers falling under the scheme can avail benefit of payment of fixed tax as delineated in the Income Tax Ordinance, 2001.

As a part of this effort, FBR created an online project registration system in May 2020 for maximum facilitation of taxpayers. Additionally, online support has also been made available through setting up of a dedicated web-page, step-by-step guide and video tutorials, a dedicated email address to facilitate correspondence between the Policy Wing of FBR and builders and developers seeking assistance, and a list of comprehensive FAQs answering queries received from various quarters. Moreover, an aggressive media campaign to date has been launched since June, 2020 in order to inform and educate the general public.

In a bid to augment facilitation efforts, FBR arranged a Webinar in July, 2020 with around 500 attendees. The FBR team was led by the Chairman FBR while the NAPHDA team was headed by the Deputy Chairman NAPHDA. The session included a presentation conducted by FBR representatives on the key features of the scheme and the registration process. The presentation was followed by a detailed Q&A session.

بلڈرز اور ڈویلیپرز کا تعمیراتی صنعت کو دیئے گئے پیکج سے فائدہ اٹھانے کا رحجان معیشت کے استحکام کی  ضامن ہے۔ایف بی آر

فیڈر ل بورڈ آف ریوینیو نےتعمیراتی صنعت کو دی گئی ٹیکس مراعات و سہولیات اور بلڈرز اور ڈویلپرز کا سکیم کی طرف بڑھتے ہوئے رحجان کے حوالے پر اعلامیہ جاری کیا ہے اور کہا  ہے کہ چالیس پراجیکٹس اب تک ایف بی آرکے سسٹم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ 4812 پراجیکٹس نے آئرس میں رجسٹرز ہونے کے لئے ڈرافٹس تیار کر لئے ہیں۔ ایک خریدار نے اپنی ڈیکلیریشن ایف بی آر کو جمع کرا دی ہے اور 297 خریداروں نے آئرس سسٹم میں اپنی ڈیکلیریشنز تیار کر لی ہیں۔ کاروباری طبقہ کی طرف سے مراعاتی پیکج پر بہت اچھا رحجان دیکھنے میں آیا ہے جو کہ کاروباری طبقہ کا وزیراعظم کے تعمیراتی صنعت اور ہاوسنگ سیکٹر کے ویثرن پر اعتماد کا اظہار ہے۔ وزیراعظم کا تعمیراتی اور ہاوسنگ سیکٹر کے لئے مراعاتی پیکج ملکی معیشت کے استحکام کی طرف سنگ میل ثابت ہو گا۔

وفاقی حکومت نے بلڈرز اور ڈویلپرز جو کہ فکسڈ ٹیکس نظام سے مستفید ہونا چاہتے ہیں کے لیے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں۔ حکومت کی ٹیکس میں چھوٹ سکیم بلڈرز و ڈویلپرز اور لوگوں کے لئے ایک بہت پرکشش پیکج ہے۔  شرائظ کو پورا کرنے کے بعد ایف بی آر سکیم سے فائدہ اٹھانے والے بلڈرز، ڈویلپرز اور پلاٹس اور ہاوسنگ یونٹس کے خریداوروں سے آمدنی کے ذرائع نہیں پوچھے گا۔ مزید یہ کہ ایسے بلڈرز اور ڈویلپرز جو اس سکیم کو اپناتے ہیں وہ انکم ٹیکس آرڈینینس  2001کے تحت فکسڈ ٹیکس کے نفاذ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ایف بی آر نے اس سلسلے میں مئی میں آن لائن پراجیکٹ رجسٹریشن نظام کو متعارف کرایا تھا۔ تاکہ ٹیکس گزاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جا سکیں۔ مزید برآں اس مراعاتی پیکج سے متعلق ایک ویب پیج بھی بنایا گیا ہے اور بلڈرز اور ڈویلیپرز کی راہ نمائی کے لیے ویڈیو ٹیو ٹوریل  بھی اپلوڈ کیا گیا  ہے ۔ اس کے علاوہ بلڈرز اور ڈویلیپرز کی ایف بی آر ہیڈکوارٹر کے پالیسی ونگ سے براہ راست رسائی کو ممکن بنانے کے لئے ایک ای میل ایڈریس بھی فراہم کیا گیا ہے اور پیکج سے متعلقہ ہر قسم کے سوالات کا جامع انداز میں جواب بھی اپلوڈ کیا گیا ہے۔ بلڈرز اور ڈویلیپرزاور ٹیکس گزاروں میں آگاہی پیدا کرنے اور ان کی سہولت کے لئے اشتہاری مہم بھی چلائی گئی۔

سہولیات کو مزید بڑھاتے ہوئے ایف بی آر نے جولائی 2020 میں آن لائن کانفرس کا انعقاد بھی کیا جس میں 500 شرکاء نے شرکت کی۔ ایف بی آر کی طرف سے چیئرمین ایف بی آر جبکہ نیا پاکستان ہاوسنگ ترقیاتی ادارے کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین نیا پاکستان ہا وسنگ ترقیاتی ادارے نے شرکت کی۔ اس آن لائن سیشن میں ایف بی آر کے نمائندگان نے پیکج کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور رجسٹریشن کے مرحلے کو آسانی سے مکمل کرنے پر راہ نمائی دی۔ آخر میں تفصیلی سوالات و جوابات کا سیشن بھی رکھا گیا تا کہ پیکج سے متعلق ہر قسم کے ابہام کو دور کیا جا سکے۔

Adnan Akram Bajwa
Secretary PR FATE Wing
Aug 13, 2020
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.