Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

FBR Exceeds August Target Despite 161% More Refunds Issued

Federal Board of Revenue (FBR) has released the provisional revenue collection figures for the month of August, 2022. According to the provisional information, FBR has collected net revenue of Rs. 489 billion during August 2022, which has exceeded the target of Rs. 483 billion against Rs. 448 billion collected during the same period, last year. These figures would further improve after the book adjustments have been taken into account. These collections are the highest ever in the month of August. This outstanding revenue performance is a reflection of FBR's resolve to build on its growth trajectory despite floods, zero rating on POL products, and import compression.
 
On the other hand, the gross collection increased from Rs. 462 billion during August last year to Rs. 526 billion, showing an increase of 14%.  Likewise, the amount of refunds disbursed during August was Rs. 37 billion compared to Rs. 14.3 billion paid last year, showing an increase of 161%. This is reflective of FBR’s strong commitment to fast-track refunds and thereby prevent liquidity shortages in the industry.
 
The significant revenue increase in August is largely the outcome of various policy and revenue measures introduced by the government in Finance Act 2022. Unlike in the past, there is a visible focus on taxing the rich and affluent. Owing to this paradigm shift, the growth in domestic Income Tax is almost 38% which is a remarkable shift towards direct taxation. Likewise, there is a significant upsurge in Advance Tax collected during August, which is 72% increase from the corresponding period of the previous year.
 
Provisional collection of Income Tax, Sales Tax, Federal Excise and Customs Duty were respectively Rs.165 billion, Rs. 218 billion, Rs.24 billion and Rs. 82 billion as against Rs.124 billion, Rs. 223 billion, Rs. 23 billion and Rs.77 billion during the corresponding period of the previous year.  Total taxes collected during July and August stands at Rs.948 billion against the target of Rs.926 billion.

ایف بی آر نے اگست کے مہینے کامحصولاتی ہدف  161فیصد زیادہ ریفنڈز جاری کرکے بھی نمایاں کارکردگی کے ساتھ عبور کرلیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے اگست 2022کے مہینے میں  حاصل کردہ  محصولات کی ابتدائی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے جولائی کے مہینے کے دوران 489 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے ہیں جوکہ دیئے گئے ہدف 483 ارب روپےسے بھی زیادہ ہیں۔  یہ اعداد وشمار گزشتہ سال اگست کے مہینے میں اکٹھے کئے گئے 448 ارب روپے سےبھی  زیادہ  ہیں جبکہ   کھاتوں کی ایڈجسمنٹ کے بعد ان اعدادوشمار میں مزید بہتری متوقع ہے۔اس سے پہلے کبھی اگست کے مہینے میں اتنےمحصولات اکٹھے نہیں ہوئے۔ محصولات اکٹھے کرنے کی مد میں یہ شاندار کاکردگی سیلاب کی قدرتی  آفت ، پی او ایل مصنوعات پر زیرو ریٹنگ  اور درآمدی پابندی کے باوجودترقی کی رفتار کو مزید آگے بڑھانے کے ایف بی آر کے  مسلسل عزم کی عکاس ہے ۔ 

دوسری جانب مجموعی محصولات گزشتہ سال کے اسی مہینے میں اکٹھے ہونے والے462 ارب سے بڑھ کر رواں مالی سال کے اس مہینے میں 526 ارب روپے ہوگئے۔ یوں اس مد میں رواں سال کے اس مہینے میں گزشتہ سال کے اس مہینے کی نسبت 14فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح رواں سال اگست  کے مہینے میں ادا کئے گئے ریفنڈز کی رقم 37 ارب روپے تھی جبکہ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں 14.3ارب روپے ریفنڈز کئے گئے تھے۔ اس مد میں گزشتہ سال کی نسبت 161 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ صورتحال ایف بی آر کے اس عزم کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ فوری ریفنڈز پر یقین رکھتا ہے تاکہ مارکیٹ میں  ترسیلات زر کی کمی کو روکا جاسکے۔

اگست کے مہینے کے دوران  محصولات میں ہونے والا یہ نمایاں اضافہ فنانس ایکٹ 2022 میں متعارف کروائے گئے ان اقدامات کا نتیجہ ہے جو کہ پالیسی اور محصولات کی سطح پر کئے گئے تھے۔ماضی کے برعکس ، اب کی بار امیر اور متمول طبقے پر ٹیکس لگایا جارہا ہے۔اس انقلابی تبدیلی کے نتیجے میں یہ ہوا کہ حاصل شدہ محصولات میں مقامی ٹیکسوں کی شرح 38 فیصد ہوگئی  ہےجوکہ براہ راست ٹیکسوں کی مد میں نمایاں تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے۔ مزیدبراں، اگست کے مہینے کے دوران اکٹھے کئے گئے پیشگی ٹیکسوں میں بھی  نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ گزشتہ سال کے اس مہینے کے مقابلے میں 72 فیصد بڑھے ہیں۔

صوبائی سطح پر انکم ٹیکس کی محصولات ، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز اور کسٹم ڈیوٹی بالترتیب 165 ارب، 218ارب، 24 ارب اور 82 ارب روپے رہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں یہ انکم ٹیکس کی مد میں 124 ارب ، سیلز ٹیکس کی مد میں 223 ارب ، فیڈرل ایکسائز کی مد میں 23 ارب اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 77 ارب روپے تھے۔ اگست اور جولائی کے مہینے میں اکٹھے کئے گئے محصولات کا مجموعہ 948 ارب روپے بنتا ہے جبکہ ان دونوں مہینوں میں دیا گیا ہدف 926 ارب روپے تھا

 

.
Public Relations Wing
Aug 31, 2022
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.