Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

FBR Hunts 1st Non-Tax Stamped Sugar Consignment in Hyderabad

Inland Revenue Enforcement Network (IREN) Squad of Directorate of Intelligence & Investigation (I&I)-IR, Hyderabad, in a major counter-tax evasion operation, has seized 172 Sugar Bags, which were found without affixation of tax stamps in one warehouse.

In compliance of STGO 05 of 2021 dated 11th November, 2021 issued by Project Director, (Track & Trace System) and specific directions of Member-IR (Operations), FBR Islamabad, and Dr Amir Talpur, Director General I&I (IR) Islamabad, the team of Directorate of I&I (IR) Hyderabad (IREN) visited area of Tower Market Hyderabad on 27th November, 2021 to check Sugar Dealers. The IREN team visited 12 warehouses and checked stock of sugar bags manufactured by various Sugar Mills during crushing season 2021-22. The team found sugar bags manufactured by three sugar mills including M/s Chambar Sugar Mills stocked in premises of afore-stated Dealers. The sugar bags manufactured by two Sugar Mills were found affixed with Tax Stamps.

However, stock of 172 sugar bags manufactured by one Sugar mill namely M/s Chamber Sugar Mills lying in the premises of M/s Gulzar & Co, Hyderabad were found without affixing of Tax Stamps. The team seized the stock of 172 sugar bags in violation of Section 40C of the Sales Tax Act, 1990, STGO 5 of 2021 and Sales Tax Rules, 2006 for initiating legal action against M/s Chamber Sugar Mill and the dealer in accordance with the relevant provisions of law.

It is pertinent to mention that IREN teams have conducted similar raids on Sugar dealers in Lahore and Rawalpindi but found no violation as all bags of sugar were properly stamped under TTS. This, of course, is a healthy sign which reflects positively on tax compliance in Sugar Sector.

Dr. Muhammad Ashfaq Ahmed, Chairman, FBR has appreciated the raiding team led by Dr. Abdul Rehman Rind. He announced special reward for the members of the raiding squad and encouraged them to continue working with full commitment and integrity. He also appreciated Project Director and his enforcement drive to curb supply of untaxed goods.

It is further added that Prime Minister of Pakistan had recently inaugurated TTS on sugar sector on 23rd November, 2021 and repeatedly expressed his resolve to ensure implementation of Track and Trace System with full force and curb movement and supply of untaxed sugar stock in Pakistan. Chairman FBR has re-iterated his resolve not to allow movement of any products of TTS-covered sectors on the roads and their sale in the market which do not bear activated tax stamps.

Dr. Qaiser Iqbal, Member IR- Operations, FBR Islamabad also appreciated the IREN staff and the Project team for their successful action in Hyderabad. He said that it is expected that over the next few months implementation of Track & Trace System, coupled with IREN’s valiant drive would help overcome the menace of illicit and non-tax paid sugar stock in the market and translate into maximizing the revenue potential.

ایف بی آر نے  ٹریک اینڈ ٹریس نظام  پر عمل داری  کو یقینی بنانے کے لئے حیدر آباد میں بغیر سٹیمپ شدہ چینی کی کھیپ کو ضبط کر لیا

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ، آئی اینڈ آئی، آئی آر ، حیدرآباد کے انلینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک سکواڈ (آئی آر ای این) نے ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر  عمل داری  کو یقینی بنانے کے لئے ٹیکس چوری کی روک تھام کے حوالے سے کئے گئے آپریشن میں گودام سے 172 بغیر سٹیمپ شدہ چینی کے تھیلے ضبط کر لئے ۔

پراجیکٹ ڈائیریکٹر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی طرف سے 11 نومبر 2021 کو جاری کردہ سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کی تعمیل اور ممبر آئی آر آپریشنز، ایف بی آر ، اسلام آباد اور ڈاکٹر عا مر تالپور ، ڈائیریکٹر جنرل آئی اینڈ آئی، آئی آر، اسلام آباد کی خصوصی ہدایات پر ڈائیریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی ، آئی آر ، حیدر آباد کی ٹیم نے 27 نومبر 2021 کو ٹاور مارکیٹ حیدر آباد میں شوگر ڈیلرز کی دوکانوں پر چینی کے تھیلوں کا معائنہ کیا ۔ آئی آر ای این کی ٹیم نے 12 گوداموں کا جائزہ لیا  اور مختلف شوگر ملز کی تیار کردہ چینی کے تھیلوں کو چیک کیا۔یہ چینی کے تھیلے تین شوگر ملز کے تیار کردہ تھے جن میں چیمبر شوگر ملز کے تیار کردہ تھیلے بھی شامل تھے۔ ان میں سے دو شوگر ملز کے تیار کردہ تھیلوں پر ٹیکس سٹیمپ چسپاں تھے ۔ چیمبر شوگر ملز کے 172 چینی کے تھیلے جو کہ گلزار اینڈ کمپنی کی کاروباری حدود میں رکھے ہوئے تھے ، پر ٹیکس سٹیمپس چسپاں نہیں تھے۔ ٹیم نے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 40 سی ، سیلز ٹیکس جنرل آرڈر 5 اور سیلز ٹیکس رولز 2006 کی خلاف ورزی پر 172 چینی کے تھیلے ضبط کر لئے اور قانون کی متعلقہ شقوں کے تحت چیمبر شوگر ملز کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا  ۔

یہا ں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آئی آر ای این کی ٹیموں نے لاہور اور راولپنڈی میں واقع شوگر ڈیلرز کی کاروباری حدود میں  بھی آپریشنز کئے ہیں لیکن وہاں پر موجود چینی کے تمام تھیلوں پر ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے تحت ٹیکس سٹیمپس چسپاں تھے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی نشاندہی نہ ہوئی جو کہ شوگر سیکٹر کی طرف سے ٹیکس قوانین کی تعمیل کی طرف ایک بڑی مثبت پیش رفت ہے۔

ڈاکٹر محمد اشفاق احمد ، چئیرمین ایف بی آر نے ڈاکٹر عبدل رحمان کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم کی تعریف کی ۔ انہوں نے چھاپہ مارنے والے سکواڈ کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی نقد انعام کا اعلان کیا اور اس طرح  کے کامیاب آپریشنز جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے پراجیکٹ ڈائیریکٹر کی طرف سے بغیر  ٹیکس ادائیگی اشیاء کی سپلائی کے خلاف جاری انفورسمنٹ آپریشنز کی بھی تعریف کی۔

وزیر اعظم پاکستان نے 23 نومبر 2021 کو چینی سیکٹر کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا افتتاح کیا ہے اور پرزور طریقے سے ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر عمل داری اور بغیر ٹیکس ادائیگی چینی کے تھیلوں کی سپلائی کے خلاف آپریشنز تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ چئیرمین ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے دائرہ کار میں آنے والے سیکٹرز کی مصنوعات کی سپلائی کی نقل و حمل کو ٹیکس سٹیمپ چسپاں نہ ہونے کی صورت میں روک دیا جائے گا۔

ڈاکٹر قیصر اقبال ، ممبر آئی آر آپریشنز، ایف بی آر ، اسلام آباد نے آئی آر ای این سٹاف کو حیدر آباد میں کامیاب آپریشن کرنے پر  مبارک باد دی۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آنے والے مہینوں میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر عمل داری سے اور آئی آر ای این کے کامیاب آپریشنز کی وجہ سے غیر قانونی اور بغیر ٹیکس ادائیگی کے چینی کے سٹاک کا قلع قمع ممکن ہو گا جس سے ریونیو میں اضافہ حاصل ہو گا۔

 

 

Adnan Akram Bajwa
Secretary PR FATE Wing
Nov 28, 2021
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.