Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

FBR intensifies operations against fake & flying invoices

Chairman Federal Board of Revenue (FBR) has issued directions to all the FBR field offices to expedite operation against tax evasion and play active role to stop the menace of fake and flying invoices. While implementing the directions, the Karachi Field Office of FBR has taken action against a fake business unit which was involved in evading duties and taxes at import stage under SRO 1125. The said unit was also issuing fake and flying invoices in the market due to which the buyers were claiming input adjustment and refunds. The said unit has committed tax fraud and caused heavy loss of Rs. 210 million to the pubic exchequer. The principal accused Mubarak Khan has been arrested,

Similarly, another case of tax evasion of Rs. 105 million has been unearthed. The tax evasion was taking place by issuance of fake and flying invoices. FBR Multan office has confiscated the counterfeit and non-duty paid cigarettes. In another case, FBR Karachi office has received a complaint of Rs. 1 billion money laundering. The investigations are underway.

FBR has encouraged the people to come forward and reveal the identity of the people who are involved in causing tax evasion by using fake and flying invoices. FBR will grant reward to such whistle blowers under its Reward Rules. The name of the whistle blowers will be kept secret. The information can be given to the Director Intelligence and Investigation Inland Revenue on office number 0519260167 and fax number 0519260156.

جعلی اور فلائینگ انوائیسز کے خلاف ایف بی آر متحرک

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیوکی جعلی اور فلائینگ انوائیسز کے خلاف کاروائی کے احکمات کے بعد ایف بی آر کے تمام فیلڈ دفاتر ٹیکس چوری کے سد باب کے لئے متحرک ہو گئے ہیں۔ ایف بی آر ہیڈکوارٹر نے جعلی اور فلائینگ انوایئسز میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ان ہدایا ت پر عمل کرتے ہوئے  ایف بی آر کے کراچی آفس نے جعلی کاروباری یونٹ کے خلاف ایکشن لیا ہے اور ذمہ داران کو گرفتار کر لیا ہے۔ جعلی یونٹ ایس آر او 1125 کے تحت درآمدی سطح پر عائد ڈیوٹیز اور ٹیکس کی چور ی کر رہا تھا۔جعلی کاروباری یونٹ جعلی اور فلائینگ انوائیسز بھی جاری کر رہا تھا جس کی وجہ سے جھوٹی ان پٹ ایڈ جسٹمنٹ اور ریفنڈز کے لئے دعوی دائر کیا جاتا تھا۔اس ٹیکس فراڈ کے نتیجے میں قومی خزانے کو 210 ملین کا نقصان پہنچا ہے۔ایف بی آر نے مرکزی ملزم مبارک خان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسی طرح کراچی میں 105 ملین روپے کی ایک اور ٹیکس چوری کاکیس پکٹرا گیا ہے جس کی وجہ سے جعلی اور فلائینگ انوائیسز جاری کی جار ہی تھی۔ ایف بی آر کے ملتان آفس نے جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کو ضبط کر لیا ہے۔ایف بی آر کے کراچی آفس میں ا ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی شکایت درج ہوئی ہے جس پر ایکشن لیا جا رہا ہے۔

ایف بی آر نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ و ہ ٹیکس چوری کے سدباب کے لئے ایف بی آر کا ساتھ دیں اور جعلی اور فلائینگ انوائیسز کے ذریعے ٹیکس چوری کرنے والوں کی شناخت میں ایف بی آر کے ساتھ تعاون کریں۔ ایف بی آر اطلاع دینے والوں کو رولز کے تحت نقد انعام دے گی اور ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں معلومات ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن آئی آر کو فون نمبر 0519260167 اور فیکس نمبر 0519260156 پر دی جا سکتی ہیں۔

 

Adnan Akram Bajwa
Secretary PR FATE Wing
Aug 19, 2020
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.