Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

FBR issues clarification on Sales Tax on IT services & IT enabled services

Federal Board of Revenue (FBR) has issued a clarification on the news item appearing in Daily Business Recorder on 22nd January, 2021 regarding imposition of 16 % Sales Tax on IT Services and IT Enabled Services. FBR has stated that IT and IT Enabled Services were subject to Sales Tax at 16 % since July 2015 under Islamabad Capital Territory (Tax on Services) Ordinance, 2001. Later, FBR reduced the rate of Sales Tax on these services to 5 % vide SRO 781 (I)/2018 dated 21st June, 2018.

FBR has clarified that the scope and extent of IT Services was not defined under Islamabad Capital Territory (Tax on Services) Ordinance, 2001. This was giving rise to dispute between Tax Authorities and Taxpayers’. FBR has explained that the definition of IT and IT Enabled Services was available under the Income Tax Ordinance, 2001. The same definition has been adopted for Sales Tax purposes vide SRO 77 (I)/2021 dated 21st January, 2021. The recent SRO has been issued as a clarification to reduce disputes on the definition of IT and IT Enabled Services. FBR has vehemently clarified that no new tax has been imposed.

ایف بی آرکی انفارمیشن ٹیکنالوجی اورخدمات پر سیلز ٹیکس سے متعلق وضاحت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 22 جنوری 2021 کوانگریزی روزنامہ 'بزنس ریکارڈر ، میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سے متعلقہ خدمات پر 16 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے کے حوالے سے چھپنے والی خبر پر وضاحت جاری کی ہے۔ ایف بی آر نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اس سے متعلقہ خدمات پر اسلام آباد کیپیٹل حدود (خدمات پر ٹیکس) آرڈینینس 2001 کے تحت 16 فیصد سیلز ٹیکس جولائی 2015 سے عائد کیا گیا تھا۔ بعد ازاں ایف بی آرنے ایس آر او 781(1)/2018بتاریخ 21 جون 2018 کے ذریعے آئی ٹی سے متعلقہ خدمات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد کمی کر دی۔

ایف بی آر نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل حدود (خدمات پر ٹیکس) آرڈینینس 2001 میں آئی ٹی اور اس سے متعلقہ خدمات کے دائرہ کار کے بارے میں نہیں بتایا گیا جس کی وجہ سے ٹیکس اتھاریٹیز اور ٹیکس گزاروں کے درمیان تنازعات پیدا ہورہے تھے۔ ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ آئی ٹی اور اس سے متعلقہ خدمات کی تعریف انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 میں دستیاب ہے۔ آرڈینینس میں درج شدہ تعریف کو سیلز ٹیکس مقصد کے لئے ایس آر او 77(I)/2021 بتاریخ 21 جنوری 2021 کے تحت اختیار کیا گیا ہے ۔ حالیہ ایس آر او آئی ٹی اور اس سے متعلقہ خدمات کے حوالے سے پیدا شدہ تنازعات کو ختم کرنے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ اس حوالے سے کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ہے۔

 

Adnan Akram Bajwa
Secretary PR (FATE)
Jan 23, 2021
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.