Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

FBR Launches Inland Revenue Strategic Reform Plan (2021-25)

Achieving yet another important milestone, FBR has launched Inland Revenue Strategic Reform Plan(2021-25) on April 20, 2022(Wednesday) in a simple ceremony held at Islamabad. The launching  ceremony was chaired by Chairman FBR, Dr. Muhammad Ashfaq Ahmed. The event was also attended by key officials of international donors including World Bank, FCDO, IMF, Asian Development Bank, and senior leadership of FBR. 
 
 
While addressing on the occasion,  Chairman FBR remarked that the IR Strategic Reform Plan 2021-25 encapsulated FBR's vision for the future. The country's premier revenue collection organisation aspires towards building a stronger and more modern institution, driven by the principles of integrity, efficiency and effective service delivery,he added. He reiterated that the plan envisaged the transformation of Inland Revenue into a world-class, technologically-savvy and taxpayer-centric service. He thanked all the development partners for their much- needed support in developing this valued document and assued them of his fullest cooperation in implementing the same.
 
 
It is pertinent to mention that the Inland Revenue Strategic Reform Plan clearly sets the reform agenda for the four-year period from 2021-22 through to 2024-25. The plan provides reform actions to improve tax administration in the 4 strategic reform areas which include improving tax compliance,  strengthening tax administration, building institutional capacity, and reinforcing legislative framework.
 
Furthermore, the Inland Revenue plans to address the challenge of low tax compliance through implementing a compliance risk management capability; improving registration, filing, payment and reporting compliance; reducing the cost of compliance, strengthening the audit capability, streamlining processes, and procedures. Needless to add that greater use of automation for better service delivery and data-centric approach is a key reform area. Leveraging existing data holdings and developing further data sources will allow the FBR to better identify compliance risks and allow the FBR to direct our resources to areas of highest risk. 
 
Inland Revenue also endeavours to improve the skill set of its work force and simplify and standardize the IR procedures by providing a common tax code. The IR Strategic Plan will be reviewed on an annual basis to ensure the programme is still a sustainable and viable reforms strategy. The envisaged reforms have the potential to structurally improve the performance of the tax system and make significant contribution to revenue mobilization.
 
یف بی آر کی جانب سے ان لینڈ ریونیو اسٹرٹیجک ریفارمز پلان برائے سال 2021تا 2025کا آغاز
 
ایف بی آر نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے بدھ کے روز 20 اپریل کو اپنے ان لینڈ ریونیو اسٹرٹیجک پلان برائے سال 2021تا 2025 کا آغاز کردیا ہے۔ اس موقع پر ایک سادہ مگر پروقار افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین ایف بی آر جناب ڈاکٹر محمد اشفاق احمد تھے۔ اس تقریب میں عالمی مالیاتی اداروں بشمول عالمی بنک، دولت مشترکہ کے بین الاقوامی ترقیاتی آفس (ایف سی ڈی او) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کی سینئر قیادت بھی شریک تھی۔  
 
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ ان لینڈ ریونیواسٹرٹیجک ریفارمز پلان برائے سال 2021-25 ایف بی آر کے مستقبل کے وژن سے مطابقت رکھتا ہے۔ ایف بی آر ملکی محصولات کے لئے بنیادی ذمہ دار ادارہ ہے۔ اس لئے ہماری کوشش ہے کہ یہ ایک ایسا جدید اور مضبوط ادارہ بنے جو دیانتداری، کارکردگی اور مؤثر خدمات جیسے اصولوں کی روشنی میں آگے بڑھ رہا ہو۔  انہوں نے اس امر پہ زور دیا کہ اس پلان کا مقصد ان لینڈ ریونیو کو عالمی معیار کی ایک ایسی سروس بنانا ہے جو جدید تکنیکوں کی حامل ہو اور اس کا مقصد ٹیکس صارفین کی خدمت ہو۔ انہوں نے اس موقع پر تمام ترقیاتی  شراکت داروں کی ضروری معاونت کا شکریہ ادا کیا جس کے سبب یہ اہم دستاویز تیار ہوئی اور انہوں نے اس موقع پریہ یقین دلایا کہ وہ اس پلان پر عملدرآمد کے لئے مکمل تعاون کریں گے۔
 یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان لینڈ ریونیو اسٹریٹجک ریفارم پلان واضح طور پر 2021-22 سے 2024-25 تک، چار سالہ مدت کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے کا تعین کرتا ہے۔ یہ پلان چاراسٹریٹجک اصلاحاتی شعبوں میں ٹیکس کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحاتی اقدامات فراہم کرتا ہے۔ اس پلان کے تحت ملک میں ٹیکس ادائیگی کے کلچر کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ  ٹیکس انتظامیہ کو فعال بنانے، ادارے کی سطح پر صلاحیتوں میں اضافہ کرنےاور قانون سازی کے فریم ورک کو تقویت دینے جیسے اقدامات شامل ہیں۔
 
مزید برآں، ان لینڈ ریونیو کا منصوبہ ہے کہ کمپلائنس رسک مینجمنٹ کی صلاحیت کو نافذ کرکے ملک میں ٹیکس کی کم ادائیگی کے چیلنج سے نمٹا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ رجسٹریشن کے عمل میں مزید بہتری لاتے ہوئے فائلنگ، ادائیگی اور ٹیکس تعمیل کی اطلاع کو آسان بنایا جائے۔ اس منصوبے کے تحت ٹیکس ادائیگی کی قیمت میں کمی، آڈٹ کی صلاحیت میں اضافہ اور ان سارے مراحل کو آسان اورہموار بنانے پر توجہ دی جائے گی۔
 
یہ امر واضح ہے کہ خدمات کی بہتر فراہمی اور ڈیٹا پر مرتکز حکمت عملی کے لئے خودکار عمل کا زیادہ استعمال اصلاحاتی عمل کا اہم شعبہ ہے۔موجودہ ڈیٹا ہولڈنگز سے استفادہ کرتے ہوئے ڈیٹا کے مزید ذرائع تیار کرنے سے ایف بی آر کوٹیکس تعمیل کی راہ میں حائل خطرات کی بہتر شناخت میں مدد ملے گی اور ایف بی آر کے لئے یہ آسان ہوگا کہ وہ ہائی رسک ایریاز میں اپنے وسائل استعمال کرسکے۔ 
ان لینڈ ریونیو کی یہ کوشش بھی کررہا ہے کہ اپنی افرادی قوت کی مہارت کو بہتر بنائے اور ایک مشترکہ ٹیکس کوڈ فراہم کرکے ان لینڈ ریونیو کے طریقہ کار کوآسان اور معیاری بنا سکے۔ ان لینڈ ریونیو اسٹرٹیجک پلان کی نظرثانی سالانہ بنیادوں پرہوگی اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کہ یہ منصوبہ پائیدار ہے اور اصلاحاتی حکمت عملی کے لئے موزوں ہے، ان لینڈ ریونیو اسٹرٹیجک پلان کا سالانہ جائزہ لیا جائے گا۔ مجوزہ اصلاحات ٹیکس نظام کی کارکردگی کی ساخت کو بہتر بنانے اور ریونیو کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

 

.
Public Relations Wing
Apr 20, 2022
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.