ISLAMABAD, August 11, 2026: The Federal Board of Revenue (FBR), in a major enforcement action against illicit cigarette manufacturing, has sealed a clandestine cigarette manufacturing unit in District Chakwal and seized a substantial quantity of raw tobacco, cigarette-manufacturing material, unstamped cigarettes and machinery. The overall economic impact of the operation has been estimated at approximately Rs. 211 million.
The operation was conducted by teams of the FBR’s Intelligence & Investigation Directorate, Islamabad, in coordination with the Inland Revenue Enforcement Network. Acting upon credible information the teams raided the premises of Hunter Tobacco SMC Pvt. Ltd. located near Dharabi on Kallar Kahar Road, Chakwal.
During the search, the enforcement teams found the premises being used for clandestine manufacture of cigarettes without the mandatory tax stamps under the Track & Trace System. The manufacturing unit had also not been integrated with the Track & Trace System, which is a mandatory requirement for tobacco-sector manufacturers.
The operation resulted in the seizure of approximately 12,600 kilograms of raw tobacco, sufficient for manufacturing around 630,000 packets of cigarettes, besides filter rods, cigarette paper, aluminium foil, packaging material and other manufacturing inputs. The seized goods were shifted to a government warehouse and the premises were subsequently sealed.
The estimated revenue impact includes approximately Rs. 90 million in potential tax evasion that could have resulted from the sale of the cigarettes manufactured from the seized raw tobacco. The overall economic impact of Rs. 211 million also includes the estimated duty and taxes evaded on stock found at the premises and the value of machinery and other materials seized/sealed during the operation.
The FBR has reiterated that the manufacture and sale of cigarettes without payment of applicable duties and taxes, as well as non-compliance with the Track & Trace System, constitutes a serious violation of tax laws. The Board is taking strict enforcement measures to curb illicit manufacturing, protect legitimate businesses and safeguard government revenue.
Further legal action and criminal proceedings against the persons found involved in the illegal activity will be initiated upon completion of the ongoing investigation, in accordance with law.
The FBR has reaffirmed its commitment to intensifying enforcement against illicit tobacco manufacturing and other forms of tax evasion, while ensuring a level playing field for compliant taxpayers and legitimate businesses.
ایف بی آر
٭٭٭٭٭
پریس ریلیز
٭٭٭٭٭
ایف بی آر نے چکوال میں غیر قانونی سگریٹ تیار کرنے والی خفیہ فیکٹری سیل کردی؛ 211 ملین روپے کا سازوسامان پکڑا گیا۔
٭٭٭٭٭
اسلام آباد، 11 اگست 2026ء:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے غیر قانونی سگریٹ سازی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ضلع چکوال میں خفیہ طور پر سگریٹ تیار کرنے والی ایک فیکٹری کو سیل کردیا اور بڑی مقدار میں خام تمباکو، سگریٹ سازی کا سامان، ٹیکس اسٹیمپ کے بغیر تیار شدہ سگریٹ اور مشینری قبضے میں لے لی۔ اس کارروائی میں ضبط کئے گئے سازوسامان کا تخمینہ تقریباً 211 ملین روپے لگایا گیا ہے۔
یہ کارروائی ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن اسلام آباد کی ٹیموں نے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کے تعاون سے کی۔ مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیموں نے کَلّر کہار روڈ، چکوال پر دھارابی کے قریب واقع ہنٹر ٹوبیکو SMC پرائیویٹ لمیٹڈ کے احاطے پر چھاپہ مارا۔
تلاشی کے دوران انفورسمنٹ ٹیموں کو معلوم ہوا کہ مذکورہ فیکٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت لازمی ٹیکس اسٹیمپ کے بغیر خفیہ طور پر غیر قانونی سگریٹ تیار کئے جا رہے تھے ۔ مزید برآں مذکورہ مینوفیکچرنگ یونٹ کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ساتھ منسلک بھی نہیں کیا گیا تھا جو تمباکو کے شعبے کے مینوفیکچررز کے لیے لازمی تقاضا ہے۔
کارروائی کے نتیجے میں تقریباً 12,600 کلوگرام خام تمباکو قبضے میں لیا گیا جو تقریباً 630,000 پیکٹ سگریٹ تیار کرنے کے لیے کافی تھا۔ اس کے علاوہ فلٹر راڈز، سگریٹ پیپر، ایلومینیم فوائل، پیکیجنگ میٹریل اور سگریٹ سازی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ ضبط شدہ سامان سرکاری گودام منتقل کرکے مذکورہ سگریٹ فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔
اس کاروائی کے نتیجہ میں ریونیو پر مرتب ہونے والے ممکنہ اثرات میں تقریباً 90 ملین روپے کی ممکنہ ٹیکس چوری کو روکا جا سکا ہے جو ضبط شدہ خام تمباکو سے تیار کیے جانے والے سگریٹ کی فروخت کے نتیجے میں ہو سکتی تھی۔ غیر قانونی فیکٹری کے احاطے میں موجود اسٹاک پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ممکنہ چوری کے علاوہ کارروائی کے دوران ضبط اور سیل کی گئی مشینری اور دیگر سامان کی مالیت کا مجموعی تخمینہ 211 ملین روپے لگایا گیا ہے ۔
ایف بی آر نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ قابل اطلاق ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی ادائیگی کے بغیر سگریٹ کی تیاری اور فروخت، نیز ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی پابندی نہ کرنا ، ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بورڈ سگریٹ کی غیر قانونی تیاری کی روک تھام، قانونی کاروبار اور سرکاری محصولات کے تحفظ کے لیے سخت انفورسمنٹ اقدامات کر رہا ہے۔غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف جاری تحقیقات مکمل ہونے پر قانون کے مطابق مزید کارروائی اور فوجداری مقدمات کا آغاز کیا جائے گا۔
ایف بی آر نے غیر قانونی تمباکو مصنوعات کی تیاری اور ٹیکس چوری کی دیگر اقسام کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیاں مزید تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ ٹیکس قوانین کی پابندی کرنے والے ٹیکس دہندگان اور قانون کی پاسداری کرنے والے کاروبار کے لیے مساوی مسابقتی ماحول کو یقینی بنایا جائے گا۔