Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

FBR Wins Scholarships from CFA Institute, USA

In a landmark development, FBR has entered into an agreement with CFA Institute Virginia, U.S.A on 21st December, 2021 at FBR (HQs), Islamabad for provision of scholarships to its officers. The agreement has been signed by Chairman FBR/Secretary Revenue Division Dr. Muhammad.Ashfaq Ahmed and Mr Abdur-Rehman Warriach, President CFA Society, Pakistan, who represented CFA institute Virginia U.S.A.

It is pertinent to mention that CFA Institute is a global, not-for-profit professional organization that provides investment professionals with quality education in finance and accounting. It also aims to promote the standards in ethics, education, and professional excellence in the global investment industry. The organization offers certification in the Chartered Financial Analyst commonly known as CFA. It also offers Certificate in Investment Performance Measurement known as CIPM, in addition to the Investment Foundations Certificate.

Infact, CFA Institute offers scholarships for employees of financial regulators, central banks, securities commissions, stock exchanges and government entities engaged in public finance. Specifically, those public entities which oversee or regulate business operations, ensure implementation of SOPs of the investment management industry and also those which have entered into a program agreement with CFA Institute are accorded priority. It is important to mention that FBR had signed an agreement for scholarships in 2021 cycle with CFA institute that resulted into 10 slots for CFA scholarships last year for FBR officers. It is very heartening to share that in current cycle of 2022, CFA institute has already allocated 20 scholarships for CFA Program and also 10 scholarships, for the first time, are allocated for CIPM.

It is positively hoped that the above capacity building scholarship program will significantly contribute to enhancing the knowledge and skills of FBR officers who get selected to join the above said professional education courses under the CFA Scholarship Program through a merit based competitive process.

The MoU signing ceremony was witnessed by Ms.Sarwat Ahsan, Executive Director، CFA Society Pakistan, Mr.Qaisar Iqbal, Member FBR (IR-Ops), FBR, Barrister Nousherwan, Chief International Taxes, FBR, Asad Tahir Jappa, Director Media/Official Spokesperson, FBR and other officers.

ایف بی آرنے سی ایف اے انسٹی ٹیوٹ یو ایس اے سے سکالرشپ حاصل کر لئے

ایف بی آر نےاپنے افسران کے سکالرشپ کے حصول  کیلئے  سی ایف اے انسٹی ٹیوٹ ورجینیا،امریکہ کے ساتھ 21 دسمبر 2021 کوایف بی آر (ہیڈ کوارٹرز ) اسلام آباد میں ایک معاہدہ کیا ہے، جو کہ ایک اہم پیش  رفت ہے ۔ چیئرمین ایف بی آر/سیکریٹری ریونیو ڈویژن ڈاکٹر محمد اشفاق احمد اور سی ایف اے انسٹی ٹیوٹ ورجینیا یو ایس اے کےنمائندہ کے طور پر  عبدالرحمن وڑائچ، صدر سی ایف اے سوسائٹی پاکستان نے معاہدے پر دستخط کئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سی ایف اے انسٹی ٹیوٹ ایک عالمی، غیر منافع بخش پیشہ ورانہ ادارہ ہے جو انویسٹمنٹ پروفیشنلز  کو فنانس اور اکاؤنٹنگ میں معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد عالمی سرمایہ کاری کی صنعت میں اخلاقیات، تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارت  کے معیارات کو فروغ دینا بھی ہے۔ یہ ادارہ  چارٹرڈ فنانشل اینالسٹ جسے عام طور پرسی ایف اے  کہا جاتا ہے  اور اس کے علاوہ سرٹیفیکیٹ ان انوسٹمینٹ فاؤنڈیشن اور انوسٹمنٹ پرفارمنس میئرمنٹ جسےعام طور پر سی آئی پی ایم  کہا جاتا ہے ، میں سرٹیفیکیشن فراہم  کرتا ہے ۔

سی ایف اے انسٹی ٹیوٹ فنانشل  ریگولیٹرز، سینٹرل بینکس، سیکیورٹیز کمیشن، اسٹاک ایکسچینج اور پبلک فنانس سے وابستہ سرکاری اداروں کے ملازمین کے لیے اسکالرشپ پیش کرتا ہے۔ بالخصوص وہ ادارے جو کاروباری آپریشنز کی نگرانی یا  ریگولیٹ کرتے ہیں  اور انویسٹمنٹ مینجمنٹ انڈسٹری  کے ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بناتے ہیں ، وہ  سی ایف اے انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ پروگرام کا معاہدہ کرتے ہیں ۔ اہم بات یہ ہے  کہ ایف بی آر نے سی ایف اے انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ 2021 سائیکل میں اسکالرشپس کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے نتیجے میں گزشتہ سال  میں ایف بی آر افسران کے لیے سی ایف اے اسکالرشپس  کی  10 سلاٹس  مختص  کی گئی تھی ۔یہ نہایت حوصلہ افزا ہے کہ  2022 کے موجودہ سائیکل میں سی ایف اے انسٹی ٹیوٹ نے پہلے ہی سی ایف اے پروگرام کے لیے 20 اسکالرشپس مختص کی ہیں اورپہلی بار  10 اسکالرشپس CIPM کے لیے بھی  مختص کی گئی ہیں ۔

  امید کی جاتی ہے کہ استعداد کار بڑحانے کا یہ  اسکالرشپ پروگرام  میرٹ پر مبنی مسابقتی عمل کے ذریعے  سی ایف اے اسکالرشپ پروگرام کے تحت مذکورہ بالا پیشہ ورانہ تعلیمی کورسز میں شامل ہونے  والے  ایف بی آر افسران کے علم اور مہارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

معاہدہ پر دستخط کی اس تقریب میں ثروت احسن، ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر  سی ایف اے سوسائٹی پاکستان،  قیصر اقبال ممبر آئی آر آپریشنز، ایف بی آر، بیرسٹر نوشیروان چیف انٹرنیشنل ٹیکسز، ایف بی آر، اسدطاہر جپہ ڈائریکٹر میڈیا و ترجمان ایف بی آر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

 

Adnan Akram Bajwa
Secretary PR FATE Wing
Dec 14, 2021
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.