Placeholder image

FBR Press Release

Latest FBR Releases

Fourth Computerised Ballot for POS Prize Scheme Held at FBR (HQs), Islamabad

Continuing with monthly computer ballot for its innovative POS Prize Scheme, Federal Board of Revenue successfully organised fourth successive lucky draw at FBR Headquarters Islamabad, this afternoon. In addition to 1007 lucky winners winning prizes worth 53 Million, another 10 individuals won prize of Rs.100,000 each, sponsored by Metro Stores Pakistan for its valued customers. This has taken the winners list to 1017, winning prizes worth Rs.54 Million.
 
  
 
Addressing on the occasion, Chairman FBR/ Secretary Revenue Division,Dr.Muhammad Ashfaq Ahmed reiterated that for the past few years, FBR had been vigorously pursuing its drive for digitization, transparency, and automation not only to document the economy but also to plug revenue leakages through a transparent tax system. He further emphasized that FBR will continue to maximize tax compliance through various innovative initiatives including POS Invoicing Prize Scheme. The annual business turn over of retail sector in Pakistan was about Rs. 20 Trillion but only around 20% was visible to FBR for tax compliance. This innovative Prize Scheme was launched to digitally monitor the sales made by Tier-1 Retailers across Pakistan to ensure that tax collected from customers was safely deposited into state exchequer, he concluded.
 
 
It is pertinent to mention that in March 4,10,000 invoices were verified while in February 2022 about 2,60,833 invoices were verified by customers who shopped from outlets integrated with FBR POS System. Likewise, over 48.1 Million invoices were issued in March against  38 Million invoices issued in February 2022 by Tier-1 Retailers which are integrated with FBR POS System. The number of customers has also jumped from 39,000 in February to over 48000 in March who successfully verified their invoices. This is a phenomenal increase in public participation and is likely to further grow with every passing day. 
 
Furthermore,FBR  has already distributed prizes worth Rs.160 million among 3031 lucky winners in three computerized ballots held in a transparent manner on 15th of January, February & March, 2022. More than half of the fortunate winners have already got the prize money transferred into their bank accounts. It is also worth sharing that people are showing a lot of interest in becoming part of this computerized draw, which is being regularly held on 15th of every month in the presence of mainstream national media. 
 
 It is quite reassuring to share that out of around 4200 identified as Tier-1 Retailers, over 3600 have already integrated their business operations with FBR's POS System. Their 17000 outlets with over 19500 cash counters are fully integrated with POS System.
 
اردو پریس ریلیز
15 اپریل 2022
ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پی او ایس انعامی اسکیم کی چوتھی کپمیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا کامیابی سے انعقاد 
ایف بی آر کی منفرد  پی او ایس انعامی اسکیم کے سلسلے کی چوتھی مسلسل ماہانہ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی تقریب جمعے کی  سہ پہر ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں روایتی جوش و خروش سے  سجائی گئی۔  اس تقریب میں ایف بی آر کی پی او ایس اسکیم میں انعامات جیتنے والے  خوش نصیبوں ، جن کی تعداد 1007 تھی، میں 53 ملین روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے۔  جبکہ میٹرو  اسٹورز پاکستان  کی جانب سے بھی 1 ملین روپے کے انعامات اپنے 10 صارفین  میں تقسیم کئے گئے ۔ یوں اس سلسلے کی کل انعامی رقم 54 ملین روپے جبکہ انعامات جیتنے والے خوش نصیب صارفین کی تعداد 1017 ہوگئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین ایف بی آر و سیکرٹری ریونیو ڈویژن ڈاکٹر محمد اشفاق نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ گزشتہ چند سالوں سے ایف بی آر کا ادارہ محصولات اکٹھا کرنے کے لئے شفاف ، ڈیجیٹل اور خودکار طریقہ کار نافذ کرنے کے لئے کوشاں ہےجس کا مقصد نہ صرف معیشت  کو ڈیجیٹل دستاویزی شکل دینا ہے بلکہ ملکی خزانے کے ضیاع کو بھی ٹیکس کے شفاف نظام کے ذریعے  روکنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر ملک میں ٹیکس کلچر عام کرنے کے لئے اور ملکی ٹیکس نظام پر صارفین کا اعتماد بڑھانے کے لئے پی او ایس انوائسنگ پرائز سکیم  جیسی مزید منفرد اسکیمیں تیار کرتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر 20 کھرب روپے کا کاروبار ہوتا ہے لیکن ایف بی آر کے پاس ٹیکس وصولی کے لئے  اس کاروباری لین دین کا محض 20 فیصد ریکارڈ پہنچتا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ پی او ایس کی انعامی اسکیم لانے کا مقصد یہ تھا کہ ملک بھر میں  ٹیئر ون میں موجود کاروباری مراکز پہ ہونے والی سیل کا ڈیجیٹل ریکارڈ رکھا جائے اور صارفین کی شمولیت سے یہ یقینی بنایا جائے کہ ان سے وصول کیا جانے والا سیلز ٹیکس ملکی خزانے میں جمع ہورہا ہے۔ 
یہاں اس امر کا ذکر ضروری ہے۔ مارچ کے مہینے میں ان صارفین نے 4 لاکھ 10 ہزار سے زائدرسیدوں کی تصدیق  کی ، جنہوں نے ایف بی آر کے پی اوایس نظام سے مربوط ریٹیلرز سے خریداری کی تھی ،جبکہ فروری 2022 میں ایسی رسیدوں کی تعداد2 لاکھ 60 ہزار  8سو 33تھی۔ اسی طرح مارچ کے مہینے میں  ایف بی آر کے پی او ایس نظام کے ساتھ منسلک بڑے ریٹیلرز ،یعنی  ٹئیر –ون ریٹیلرزکی طرف سے مجموعی طور پر4کروڑ 81لاکھ سے زائدرسیدوں کا اجراء کیا گیا ہے، جن کی تعداد فروری میں 3  کروڑ 80 لاکھ تھی۔ ایسے صارفین کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو تصدیق شدہ رسیدوں کو ایف بی آر کے سسٹم میں شامل کررہے ہیں ۔ فروری  میں یہ تعداد 39ہزار تھی جبکہ مارچ کے مہینے میں یہ تعداد بڑھ کر48ہزار ہو گئی ۔یہ اعداد و شمارعوام  میں اس انعامی اسکیم اور ایف بی آر پہ بڑھتے ہوئے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہیں جس میں آئے روزاضافہ ہورہا ہے۔
اس سے پہلے جنوری، فروری اور مارچ  کے مہینوں کی 15 تاریخ کو اسی نوعیت کی شفاف کمپیوٹرائزڈ انعامی قرعہ اندازیوں میں ایف بی آر کی جانب سے 3ہزار 31 صارفین میں 160ملین روپے کی خطیر انعامی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ نصف سے زائد خوش نصیبوں کے اکاؤنٹس میں ان کی انعامی رقم منتقل کی جاچکی ہے۔ یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ عوام کی جانب سے اس انعامی اسکیم میں شمولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہےجس کی قرعہ اندازی کی تقریب  ہر مہینے کی 15 تاریخ کو قومی میڈیا کے سامنے  منعقد ہوتی ہے۔
یہ امر خوش آئند ہے کہ ملک بھر جن  4ہزار 2 سو ریٹیلرز کو بطور ٹیئرون کیٹیگری میں شمار کیا گیا ان میں  میں سے 3ہزار6سو پہلے ہی اپنے  کاروباری آپریشنز کو ایف بی آر کے پی او ایس سسٹم میں رجسٹرڈ کر چکے ہیں۔ ان کے 17 ہزار آؤٹ لیٹس پہ موجود 19ہزار 5سو کیش کاؤنٹرز ایف بی آر کے پی او ایس نظام سے مکمل طور پر منسلک ہیں۔

 

.
Public Relations Wing
Apr 15, 2022
Copyright © . All rights reserved. Federal Board of Revenue Govt of Pakistan.